Arabic (Original)
1348 صحيح حديث جَابِرٍ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ لَكُمْ مِنْ أَنْمَاطٍ قلْتُ: وَأَنَّى يَكُون لَنَا الأَنْمَاطُ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ سَيَكُونُ لَكُمُ الأنْمَاطُ فَأَنَا أَقُولُ لَهَا(يَعْنِي امْرَأَتَهُ)أَخِّرِي عَنِّي أَنْمَاطَكِ فَتَقُولُ: أَلَمْ يَقُلِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهَا سَتَكُون لَكُمُ الأنْمَاط فَأَدَعُهَا
English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Allah said: 'I have prepared for My righteous servants what no eye has seen, no ear has heard, and no human mind has ever imagined.' Recite if you wish: 'No soul knows what has been hidden for them of comfort for eyes' (al-Sajdah: 17)."
Urdu Translation
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ (ان کی شادی کے موقع پر) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے دریافت فرمایا:”کیا تمہارے پاس قالین ہیں؟“میں نے عرض کیا: ہمارے پاس قالین کہاں؟ (ہم غریب لوگ ہیں) اس پر آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”یاد رکھو ایک وقت آئے گا کہ تمہارے پاس عمدہ عمدہ قالین ہوں گے۔“اب جب میں اس (اپنی بیوی) سے کہتا ہوں کہ اپنے قالین ہٹا لے، تو وہ کہتی ہے کہ کیا نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے تم سے نہیں فرمایا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب تمہارے پاس قالین ہوں گے؟ چنانچہ میں انہیں وہیں رہنے دیتا ہوں (اور چپ ہو جاتا ہوں)۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 1348]
