Arabic (Original)
1307 صحيح حديث أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ عَنْ أَبِي إِسْحقَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ رضي الله عنه، قَالَ: لَمَّا أَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلَى الْمَدِينَةِ، تَبَعَهُ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمِ، فَدَعَا عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَاخَتْ بِهِ فَرَسُهُ قَالَ: ادْعُ اللهَ لِي وَلاَ أَضُرُّكَ، فَدَعَا لَهُ قَالَ فَعَطِشَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَرَّ بِرَاعٍ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَأَخَذْتُ قَدَحًا فَحَلَبْتُ فِيهِ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ، فَأَتَيْتُهُ فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ
English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "None of you should drink while standing."
Urdu Translation
ابواسحاق روایت کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلممدینہ کے لیے روانہ ہوئے تو سراقہ بن مالک بن جعشم نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکا پیچھا کیا۔ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کے لیے بددعا کی تو اس کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا، اس نے عرض کی کہ میرے لیے اللہ سے دعا کیجیے (کہ اس مصیبت سے نجات دے) میں آپصلی اللہ علیہ وسلمکا کوئی نقصان نہیں کروں گا، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کے لیے دعا کی (اس کا گھوڑا زمین سے نکل آیا) سیدنا براء رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو ایک مرتبہ راستے میں پیاس معلوم ہوئی، اتنے میں ایک چرواہا گزرا، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ پھر میں نے ایک پیالہ لیا اور اس میں (ریوڑ کی ایک بکری) کا تھوڑا سا دودھ دوہا، وہ دودھ میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں لا کر پیش کیا جسے آپصلی اللہ علیہ وسلمنے نوش فرمایا، حتی کہ مجھے خوشی حاصل ہوئی۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1307]
