Arabic (Original)
1164 صحيح حديث الْبَرَاءِ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنَ قَيْسٍ: أَفَرَرْتُمْ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَقَالَ: لكِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَفِرَّ كَانَتْ هَوازِنُ رُمَاةً، وَإِنَّا لَمَّا حَمَلْنَا عَلَيْهِمْ انْكَشَفُوا فَأَكْبَبْنَا عَلَى الْغَنائِمِ، فَاسْتُقْبِلْنَا بِالسِّهَامِ وَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَغْلَتِهِ الْبَيْضَاءَ، وَإِنَّ أَبَا سُفْيَانَ آخِذٌ بِزَمَامِهَا، وَهُوَ يَقُولُ: أَنَا النَّبِيُّ لا كَذِبْ
English Translation
Narrated al-Bara, when a man from Qays asked him: "Did you flee from the Messenger of Allah (peace be upon him) on the day of Hunayn?" He said: "But the Messenger of Allah (peace be upon him) did not flee. Hawazin were skilled archers. When we charged at them, they broke ranks, and we fell upon the spoils. Then they met us with arrows. I saw the Messenger of Allah (peace be upon him) on his white mule, with Abu Sufyan holding its bridle, and he was saying: 'I am the Prophet, no lie.'"
Urdu Translation
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے قبیلہ قیس کے ایک آدمی نے پوچھا کہ کیا تم لوگ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو غزوۂ حنین میں چھوڑ کر بھاگ نکلے تھے؟ سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے کہا: لیکن حضور اکرمصلی اللہ علیہ وسلماپنی جگہ سے نہیں ہٹے تھے، قبیلہ ہوازن کے لوگ تیر انداز تھے، جب ان پر ہم نے حملہ کیا تو وہ پسپا ہو گئے، پھر ہم لوگ مال غنیمت میں لگ گئے، آخر ہمیں ان کے تیروں کا سامنا کرنا پڑا۔ میں نے خود دیکھا تھا کہ حضور اکرمصلی اللہ علیہ وسلماپنے سفید خچر پر سوار تھے اور سیدنا ابو سفیان رضی اللہ عنہ اس کی لگام تھامے ہوئے تھے، حضورصلی اللہ علیہ وسلمفرما رہے تھے:«أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ»”میں نبی ہوں، اس میں جھوٹ نہیں“۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1164]
