Arabic (Original)
1003 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: سَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَوْتَ خُصُومٍ بِالْبَابِ عَالِيَةٍ أَصْوَاتُهُمَا، وَإِذَا أَحَدُهُمَا يَسْتَوْضِعُ الآخَرَ وَيَسْتَرْفِقُهُ فِي شيْءٍ، وَهُوَ يَقُولُ: وَاللهِ لاَ أَفْعَلُ فَخَرَجَ عَلَيْهِمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَيْنَ الْمُتَأَلِّي عَلَى اللهِ لاَ يَفْعَلُ الْمَعْرُوفَ فَقَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ وَلَهُ أَيُّ ذَلِكَ أَحَبَّ
English Translation
Narrated Aisha: The Messenger of Allah (peace be upon him) heard the voices of disputants at the door, their voices raised. One of them was asking the other for a reduction and urging leniency in a matter, and the other was saying: "By Allah, I will not do it." The Messenger of Allah (peace be upon him) came out to them and said: "Where is the one who swears by Allah that he will not do a good deed?" He said: "It is I, O Messenger of Allah, and he may have whichever he prefers."
Urdu Translation
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے دروازے پر دو جھگڑا کرنے والوں کی آواز سنی جو بلند ہو گئی تھی۔ واقعہ یہ تھا کہ ایک آدمی دوسرے سے قرض میں کچھ کمی کرنے اور تقاضے میں کچھ نرمی برتنے کے لیے کہہ رہا تھا اور دوسرا کہتا تھا کہ اللہ کی قسم! میں یہ نہیں کروں گا۔ آخر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمان کے پاس گئے اور فرمایا:”اس بات پر اللہ کی قسم کھانے والے صاحب کہاں ہیں؟ کہ وہ ایک اچھا کام نہیں کریں گے۔“ان صحابی نے عرض کی: میں ہی ہوں یا رسول اللہ! اب میرا بھائی جو چاہتا ہے وہی مجھ کو بھی پسند ہے۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساقاة/حدیث: 1003]
