Arabic (Original)
حَدَّثَنَاابْنُ الْمُقْرِئِ، قَالَ: ثناسُفْيَانُ، عَنْيَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ، عَنْبَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْسَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، قَالَ: وُجِدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلٍ قَتِيلا، وَقَالَ مَرَّةً: مَيِّتًا فِي قَلِيبٍ مِنْ قُلَبِ خَيْبَرَ، أَوْ فَقِيرٍ مِنْ فُقُرِهَا، فَجَاءَ عَمَّاهُ وَأَخُوهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ، وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَكَلَّمَ أَخُوهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْكُبْرَ الْكُبْرَ، فَتَكَلَّمَ مُحَيِّصَةُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا وَجَدْنَا عَبْدَ اللَّهِ قَتِيلا فِي قَلِيبٍ مِنْ قُلَبِ خَيْبَرَ، قَالَ:" فَيُقْسِمُ مِنْكُمْ خَمْسُونَ أَنَّ يَهُودَ قَتَلَتْهُ" قَالُوا: فَكَيْفَ نُقْسِمُ عَلَى مَا لَمْ نَرَ؟ قَالَ: فَسَتُبِرِّئُكُمْ يَهُودُ بِخَمْسِينَ، قَالُوا: كَيْفَ نَرْضَى بِهِمْ وَهُمْ مُشْرِكُونَ؟ وَقَالَ ابْنُ الْمُقْرِئِ: وَقَالَ مَرَّةً أُخْرَى: فَقَالَ: تُبَرِّئُكُمْ يَهُودُ بِخَمْسِينَ يَحْلِفُونَ أَنَّهُمْ لَمْ يَقْتُلُوهُ وَلَمْ يَعْلَمُوا قَاتِلا، فَقَالُوا: كَيْفَ نَرْضَى بِأَيْمَانِ قَوْمٍ مُشْرِكِينَ؟ قَالَ: فَيُقْسِمُ مِنْكُمْ خَمْسُونَ أَنَّهُمْ قَتَلُوهُ، قَالُوا: كَيْفَ نَحْلِفُ وَلَمْ نَرَ؟ فَوَادَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِهِ، فَرَكَضَتْنِي بَكْرَةٌ مِنْهَا".
English Translation
Narrated Sahl ibn Abi Hathmah (may Allah be pleased with him): Abdullah ibn Sahl was found slain — and once he said 'dead' — in a well or pit of Khaybar. His two paternal uncles and his brother Abd al-Rahman ibn Sahl, who had participated in the Battle of Badr, came to the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him). Abd al-Rahman began to speak, but the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "Let the elder speak first." So Muhayysah spoke and said: O Messenger of Allah, we found Abdullah killed in a well of Khaybar. The Prophet said: "Will fifty of you swear that the Jews killed him?" They said: How can we swear about what we did not witness? He said: "Then the Jews will exonerate themselves by fifty oaths." They said: How can we accept the oaths of polytheists? So the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) paid his blood money from his own resources. Sahl said: A young she-camel from those kicked me.
Urdu Translation
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ عبد الله بن سہل خیبر کے کسی کنویں یا گڑھے میں مقتول یا مردہ پائے گئے، ان کے دو چاچا اور بھائی عبد الرحمن بن سہل جو کہ جنگ بدر میں بھی شریک تھے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے پاس آئے، ان کے بھائی عبد الرحمن بات کرنے لگے تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: بڑے کو بات کرنے دیں۔ چنانچہ محیصہ نے بات کی اور کہا: اللہ کے رسول! ہم نے عبد الله کو خیبر کے کنویں میں مقتول پایا ہے، آپ نے فرمایا: آپ میں سے پچاس آدمی قسمیں کھائیں کہ اسے یہودیوں نے قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا: جو کام ہم نے دیکھا نہیں اس پر ہم قسم کیسے اٹھا سکتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: پھر یہود پچاس قسمیں کھا کر آپ سے بری ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا: ہم ان کی قسموں کو کس طرح قبول کر لیں جب کہ وہ مشرک لوگ ہیں؟ ابن مقری کہتے ہیں: ایک روایت میں یوں ہے کہ آپ نے فرمایا: یہود پچاس قسمیں کھا کر آپ سے بری ہو جائیں گے کہ انہوں نے نہ تو اسے قتل کیا ہے اور نہ ہی انہیں قاتل کا علم ہے۔ انہوں نے کہا: ہم مشرک لوگوں کی قسموں کو کیسے قبول کر لیں؟ فرمایا: پھر آپ میں سے پچاس آدمی قسمیں کھائیں کہ انہوں (یہودیوں) نے ہی اسے قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا: ہم دیکھے بنا کیسے کھا سکتے ہیں؟ چنانچہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے اپنے پاس سے اس کی دیت ادا کر دی۔ ان میں سے ایک اونٹنی نے مجھے ٹانگ ماری تھی۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 798]
