Arabic (Original)
حَدَّثَنَاعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَاحَيْوَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِيأَبُو عَقِيلٍ، أَنَّهُ سَمِعَسَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَال:"مَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ، بُنِيَ لَهُ بِهَا قَصْرٌ فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ قَرَأَ عِشْرِينَ مَرَّةً، بُنِيَ لَهُ بِهَا قَصْرَانِ فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ قَرَأَهَا ثَلَاثِينَ مَرَّةً، بُنِيَ لَهُ بِهَا ثَلَاثَةُ قُصُورٍ فِي الْجَنَّةِ"، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذَنْ لَتَكَّثُرَنَّ قُصُورُنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"اللَّهُ أَوْسَعُ مِنْ ذَلِكَ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ، وَزَعَمُوا أَنَّهُ كَانَ مِنْ الْأَبْدَالِ.
English Translation
Abu Musa al-Ash'ari reported that the Prophet (peace be upon him) said: "Keep reviewing this Quran. By the One in Whose Hand is the soul of Muhammad, it slips away faster than camels from their ropes."
Urdu Translation
ابوعقیل نے خبر دی کہ انہوں نے سعید بن المسيب رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے تھے: نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جس نے دس بار«﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾»(سورة الاخلاص) پڑھی اس کے لئے جنت میں اسی وجہ سے ایک محل تیار کیا جائے گا، اور جس نے بیس مرتبہ اس کو پڑھا اس کے لئے اسی وجہ سے دو محل تعمیر کئے جائیں گے، اور جس نے تیس بار اس کو پڑھا اس کے لئے تین محل جنت میں ہوں گے“، اس پر سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: پھر تو اے اللہ کے رسول ہم بہت کثرت سے محل بنائیں گے۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”یقیناً اللہ تعالیٰ اس سے بھی زیادہ وسعت دینے والا ہے۔“ابومحمد امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ابوعقیل کا نام زہرہ بن معبد ہے، اور کہا جاتا تھا کہ وہ ابدال (پہنچے ہوئے بزرگ) میں سے تھے۔[سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3461]
