English Translation
Safiyyah (may Allah be pleased with her) narrated: "She came to visit the Messenger of Allah (peace be upon him) in the mosque during his i'tikaf in the last ten days of Ramadan. She talked with him for a while, then got up to leave. The Messenger of Allah (peace be upon him) stood up to escort her. When they reached the mosque door near Umm Salamah's apartment, two Ansari men passed by and greeted the Messenger of Allah (peace be upon him). He said to them: 'Wait! She is Safiyyah bint Huyayy.' They said: 'SubhanAllah! O Messenger of Allah! (How could we think ill of you?)' This distressed them. The Prophet (peace be upon him) said: 'Indeed, Shaytan circulates in a person's body like blood circulates, and I feared he might cast an evil thought in your hearts.'"
Urdu Translation
ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکا بیان ہے کہوہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آپصلی اللہ علیہ وسلمکے اعتکاف میں آپصلی اللہ علیہ وسلمکی زیارت کے لیے مسجد میں آئیں، رمضان کے آخری عشرہ میں اور تھوڑی دیر آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس بیٹھ کر انھوں نے باتیں کیں، اس کے بعد اٹھ کر جانے لگیں تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمان کو پہنچانے کے لیے ان کے ساتھ اٹھے یہاں تک کہ جب وہ مسجد کے دروازے پر اور ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے دروازہ کے قریب پہنچ گئیں تو انصار کے دو آدمی ادھر سے گزرے انھوں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو سلام کیا تو ان دونوں سے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم دونوں ٹھہر جاؤ! یہ صفیہ بنت حیی تھیں۔“ان دونوں نے عرض کی کہ سبحان اللہ! یا رسول اللہ! (کیا ہم آپصلی اللہ علیہ وسلمکی طرف بدگمانی کر سکتے تھے؟) اور ان دونوں پر یہ بات شاق گزری تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”شیطان خون کی طرح انسان کے بدن میں گردش کرتا رہتا ہے اور مجھے اندیشہ ہوا کہ مبادہ تمہارے دلوں میں کچھ وسوسہ ڈالے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 982]
