English Translation
Narrated Aisha, Mother of the Believers (may Allah be pleased with her): The Prophet (peace be upon him) said: "Whoever is called to account will be punished." Aisha said, "Does Allah not say: 'He will soon be given an easy reckoning' (Al-Inshiqaq: 8)?" The Prophet said: "That refers only to the presentation of deeds. But whoever is scrutinized in his reckoning will be destroyed."
Urdu Translation
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ(ایک مرتبہ) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا، اسے (ضرور) عذاب کیا جائے گا۔“عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں (یہ سن کر) میں نے کہا کہ کیا اللہ پاک نہیں فرماتا”عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا“(الانشقاق: 8)۔ (معلوم ہوا کہ آسان حساب کے بعد عذاب کا ہونا کچھ ضروری نہیں) تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”یہ (حساب جس کا ذکر اس آیت میں ہے درحقیقت حساب نہیں ہے بلکہ اعمال کا) صرف پیش کر دینا ہے لیکن جس شخص سے حساب میں جانچ پڑتال کی گئی تو وہ (یقیناً) ہلاک ہو گا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 88]
