English Translation
Narrated Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be pleased with him): The women said to the Prophet (peace be upon him), "Men have surpassed us in benefiting from you. Please appoint a day for us." So he promised them a day, met with them, admonished them, and commanded them. Among what he said was: "Any woman among you who sends three of her children ahead (i.e., they die before her) will find them as a shield against the Fire." A woman asked, "What about two?" He said: "And two as well." In Abu Hurairah's narration, it specifies children who have not yet reached puberty.
Urdu Translation
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہعورتوں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کی کہ (آپ سے فائدہ اٹھانے میں) مرد ہم سے آگے بڑھ گئے ہیں، پس آپصلی اللہ علیہ وسلمہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی دن (برائے وعظ) مقرر فرما دیجئیے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان سے کسی دن کا وعدہ کر لیا۔ چنانچہ اس دن آپصلی اللہ علیہ وسلمان سے ملے اور انھیں نصیحت فرمائی اور (ان کے مناسب حال عبادت کا) انھیں حکم دیا، منجملہ اس کے جو آپ نے (ان سے) فرمایا، یہ تھا کہ جو عورت تم میں سے اپنے تین لڑکے آگے بھیج دے گی (یعنی اس کے تین لڑکے اس کے سامنے مر جائیں گے) تو وہ اس کے لیے (دوزخ کی) آگ سے حجاب (آڑ) ہو جائیں گے۔“ایک عورت بولی اور (اگر کوئی) دو (لڑکے آگے بھیجے؟) تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اور دو (کا بھی یہی حکم ہے) اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ تین لڑکے (ایسے ہوں) جو بلوغت (کی عمر) کو نہ پہنچے ہوں۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 87]
