English Translation
Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) said: "When we prayed behind the Prophet (peace be upon him), we used to say in the sitting: 'Peace be upon Allah, peace be upon Jibril, peace be upon Mika'il, peace be upon so-and-so.' The Messenger of Allah (peace be upon him) looked at us and said: 'Allah Himself is Peace, so do not say peace be upon Allah. Rather, when any of you sits in prayer, say: All verbal, physical, and monetary acts of worship are for Allah. Peace be upon you, O Prophet, and the mercy of Allah and His blessings. Peace be upon us and upon the righteous servants of Allah — for when you say this, it reaches every righteous servant of Allah in the heavens and the earth. I bear witness that there is no god but Allah, and I bear witness that Muhammad is the Messenger of Allah.'"
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہہم جب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے تو (قعدہ میں) یہ پڑھا کرتے تھے کہ اللہ پر سلام، جبرائیل پر سلام، میکائیل پر سلام اور فلاں پر سلام اور فلاں پر سلام تو (ایک مرتبہ) رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ہماری طرف دیکھا اور فرمایا:”اللہ تو خود ہی سلام ہے تو اس پر سلام بھیجنے کی کیا ضرورت؟ پس جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو کہے“تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم! تم پر سلام اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں (نازل ہوں) ہم پر سلام اور اللہ تعالیٰ کے سب نیک بندوں پر سلام۔“کیونکہ جس وقت تم یہ کہہ دو گے تو یہ دعا اللہ کے ہر نیک بندے کو پہنچ جائے گی خواہ وہ آسمان میں ہو یا زمین میں۔ (اور) میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں اور محمدصلی اللہ علیہ وسلماللہ کے رسول ہیں۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 472]
