English Translation
Hudhaifah (may Allah be pleased with him) said: "We were sitting with Umar (may Allah be pleased with him) when he asked: 'Who among you remembers the hadith of the Messenger of Allah about fitnah (trials)?' I said: 'I remember it exactly as he said it.' Umar said: 'Then narrate it.' I said: 'A man's fitnah in his wife, his wealth, and his children is expiated by prayer, fasting, charity, and enjoining good and forbidding evil.' Umar said: 'That is not what I mean. I mean the fitnah that will surge like waves of the sea.' I said: 'O Commander of the Faithful, there is a closed gate between you and it.' Umar asked: 'Will the gate be opened or broken?' I said: 'It will be broken.' Umar said: 'Then it will never be closed again.' The gate was Umar himself."
Urdu Translation
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہوہ لوگ امیرالمؤمنین عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو انھوں نے کہا کہ فتنہ کے بارے میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی حدیث تم میں سے کسے یاد ہے؟ میں نے کہا کہ مجھے (بالکل اسی طرح) یاد ہے جیسا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا۔ امیرالمؤمنین عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ پھر بیان کیجئیے تو میں نے کہا کہ آدمی کا وہ فتنہ جو اس کی بیوی اور اس کے مال اور اولاد میں ہوتا ہے نماز، روزہ، صدقہ اور امر (بالمعروف) اور نہی (عن المنکر) اس کو مٹا دیتا ہے۔ امیرالمؤمنین عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں یہ نہیں (پوچھنا) چاہتا بلکہ وہ فتنہ جو دریا کی طرح موج زن ہو گا۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے امیرالمؤمنین؟ اس فتنہ سے آپ کو کچھ خوف نہیں کیونکہ آپ کے اور اس کے درمیان ایک بند دروازہ ہے۔ امیرالمؤمنین عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اچھا: وہ دروازہ توڑ ڈالا جائے گا یا کھولا جائے گا؟ تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ توڑ ڈالا جائے گا۔ پھر امیرالمؤمنین عمر رضی اللہ عنہ نے کہا تو پھر (وہ دروازہ) کبھی بند نہ ہو گا۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ کیا عمر رضی اللہ عنہ اس دروازے کو جانتے تھے؟ انھوں نے کہا ہاں (اس طرح جانتے تھے) جیسے (تم جانتے ہو) کہ دن کے بعد رات ہو گی۔ (سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ) نے وہ حدیث بیان کی جو غلط نہ تھی۔ پس ان سے (دروازے کا) پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ دروازہ”امیرالمؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 326]
