English Translation
Abdullah ibn Mas'ud's hadith about the Prophet's supplication against Quraysh, when they placed the intestines of a camel on his back while he was prostrating — this has been mentioned before. In this narration, it is added that afterwards they were dragged and thrown into the well of Badr. The Messenger of Allah said: "A curse was sent upon those of the well."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن مسعود کی حدیث،نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی قریش پر بددعا کرنے کے بارے میں، جو کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے قریش پر اس دن کی تھی جس دن انھوں نے آپ پر اوجھڑی رکھ دی تھی، پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: وضو کا بیان۔۔۔ باب: اگر نماز پڑھنے والے کی پیٹھ پر کوئی نجاست یا مردار ڈال دیا جائے تو اس کی نماز فاسد نہ ہو گی) اور اس روایت میں اتنا زیادہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد وہ گھسیٹ کر بدر کے کنویں میں ڈال دیے گئے۔ پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس کنویں والوں پر لعنت کی گئی ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 324]
