English Translation
Narrated Abu Dharr (may Allah be pleased with him): I insulted a man by making a derogatory remark about his mother. The Prophet (peace be upon him) said to me: "O Abu Dharr, did you insult him by disparaging his mother? Indeed, you are a man who still has traces of jahiliyyah (pre-Islamic ignorance) in you. Your slaves are your brothers. Allah has placed them under your authority. So whoever has a brother under his authority should feed him from what he eats and clothe him from what he wears. Do not burden them with tasks beyond their capacity, and if you do burden them, then help them."
Urdu Translation
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے ایک شخص کو (جو میرا غلام تھا) گالی دی یعنی اس کو اس کی ماں سے غیرت و عار دلائی تھی (یہ خبر) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم(کو پہنچی تو آپصلی اللہ علیہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا:”اے ابوذر! کیا تم نے اسے اس کی ماں سے غیرت و عار دلائی ہے؟ بیشک تم ایسے آدمی ہو کہ (ابھی تک) تم میں جاہلیت (کا اثر باقی) ہے۔ تمہارے غلام تمہارے بھائی ہیں۔ ان کو اللہ نے تمہارے قبضے میں دیدیا۔ پس جس شخص کا بھائی اس کے قبضہ میں ہوا اسے چاہئے کہ جو خود کھائے اسے بھی کھلائے اور جو خود پہنے اس کو بھی پہنائے اور (دیکھو) اپنے غلاموں سے اس کام کو (کرنے کا) نہ کہو جو ان پر شاق ہو اور جو ایسے کام کی ان کو تکلیف دو تو خود بھی ان کی مدد کرو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 28]
