English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that he heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "My example and that of the people is like a man who lit a fire, and moths and other creatures begin to fall into it." He also said: "There were two women, each having a child. A wolf came and snatched one child. The woman said to her companion: 'The wolf took your child.' The other said: 'No, it took yours.' They brought the case to Dawud (peace be upon him), who judged in favor of the older woman. Then they went to Sulayman ibn Dawud, who said: 'Give me a knife and I will cut the child in half.' The younger woman cried: 'Do not do that, may Allah have mercy on you! He is her child.' So Sulayman judged in her favor."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانھوں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ فرماتے ہوئے سنا:”میری اور لوگوں کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ سلگائی، اب پتنگے اور جانور اس میں گرنے لگے۔“انھوں نے یہ بھی کہا کہ دو عورتیں تھیں ہر ایک کے پاس ایک لڑکا تھا، بھیڑیا آیا اور ایک کا بچہ اٹھا کر لے گیا تو اس کے ساتھ والی کہنے لگی کہ تیرا بچہ بھیڑیا لے گیا ہے (یہ میرا بچہ ہے) دوسری کہنے لگی کہ (نہیں بلکہ) تیرا بچہ لے کر گیا ہے۔ دونوں فیصلہ کروانے کے لیے داؤد علیہ السلام کے پاس آئیں تو انھوں نے بڑی عورت کو بچہ دلا دیا (کیونکہ اسی کے قبضے میں تھا اور دوسری کوئی گواہ نہ لا سکی) پھر دونوں سلیمان علیہ السلام کے پاس گئیں اور ان سے بیان کیا تو انھوں نے کہا کہ چھری لاؤ۔ میں اس بچے کے دو ٹکڑے کر کے دونوں کو دے دیتا ہوں۔ یہ سن کر چھوٹی عورت بولی کہ اللہ تجھ پر رحم کرے ایسا نہ کرو کیونکہ وہ اسی (بڑی عورت) کا بچہ ہے۔ پھر انھوں نے وہ بچہ چھوٹی عورت کو دلا دیا۔ (وہ پہچان گئے کہ یہی بچے کی اصل ماں ہے اور دوسری جھوٹی ہے)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1428]
