English Translation
Anas (may Allah be pleased with him) said: When Abdullah ibn Salam, the Jewish scholar, heard of the Prophet's arrival in Madinah, he came to him and said: "I will ask you three questions that only a Prophet can answer: (1) What is the first sign of the Hour? (2) What is the first food that the people of Paradise will eat? (3) Why does a child sometimes resemble the father and sometimes the mother?" The Prophet (peace be upon him) answered: "Jibril has just informed me of these. The first sign of the Hour is a fire that will gather people from the east to the west. The first food of the people of Paradise is the extra lobe of a fish liver. As for the child's resemblance: if the man's discharge precedes that of the woman, the child resembles the father, and if the woman's precedes, it resembles the mother." Abdullah ibn Salam said: "I testify that you are the Messenger of Allah."
Urdu Translation
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہسیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ یہود کے عالم کو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے مدینہ تشریف لانے کی خبر پہنچی تو وہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے اور کہا کہ میں آپصلی اللہ علیہ وسلمسے تین باتیں پوچھتا ہوں، پیغمبر کے سوا کوئی اور ان کو نہیں جان سکتا(1)قیامت کی پہلی نشانی کیا ہے؟(2)جنتی لوگ جنت میں جا کر پہلے کیا کھائیں گے؟(3)بچہ اپنے باپ کے مشابہ کیوں ہوتا ہے اور اسی طرح اپنے ننہیال کے؟ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ابھی ابھی جبرائیل علیہ السلام نے مجھے یہ باتیں بتا دیں تو سیدنا عبداللہ نے کہا کہ یہ (جبرائیل) تمام فرشتوں میں سے یہود کا دشمن ہے۔ پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”قیامت کی پہلی نشانی ایک آگ ہے جو لوگوں کو مشرق سے مغرب کی طرف لے جائے گی اور پہلا کھانا جنتی لوگوں کا مچھلی کے کلیجے پر جو ٹکڑا لگا ہوتا ہے وہ ہو گا۔ بچہ کے مشابہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب مرد عورت سے صحبت کرتا ہے اگر مرد کا پانی آگے بڑھ جاتا ہے (غالب آ جاتا ہے)۔ تو بچہ باپ کے مشابہ ہوتا ہے اور اگر عورت کا پانی آگے بڑھ جاتا ہے تو اس کے مشابہ ہو جاتا ہے۔“پس (عبداللہ بن سلام نے یہ سن کر) کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ پھر انھوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! یہودی نہایت جھوٹے لوگ ہیں، آپ کے پوچھنے سے پہلے اگر ان کو معلوم ہو جائے کہ میں مسلمان ہو گیا ہوں تو وہ مجھے جھوٹا (برا) کہیں گے۔ (کبھی میری تعریف نہ کریں گے) یہودی رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے اور سیدنا عبداللہ بن سلام ایک کوٹھٹری میں چلے گئے۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ان (یہودیوں) سے پوچھا:”عبداللہ بن سلام تم میں کیسا آدمی ہے؟“انھوں نے کہا عبداللہ بن سلام عالم ہیں اور عالم کے بیٹے اور سب سے افضل اور سب سے افضل کے بیٹے۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اگر عبداللہ مسلمان ہو جائے (کیا تم بھی مسلمان ہو جاؤ گے)؟، انھوں نے کہا کہ اللہ انھیں اس (مسلمان ہونے) سے بچائے رکھے۔ پس سیدنا عبداللہ کوٹھڑی سے نکلے اور کہا کہ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔“اس وقت یہودی کہنے لگے کہ”تو ہم سب میں برا آدمی ہے اور سب سے برے شخص کا بیٹا ہے“اور انھیں برا بھلا کہنے لگے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1400]
