English Translation
Aishah (may Allah be pleased with her) said: The Prophet (peace be upon him) was bewitched (affected by magic) so that he would think he had done something which he had not actually done. One day he supplicated intensely, then said to me: "Do you know that Allah has informed me of what I asked about? Two men came to me — one sat at my head and the other at my feet. One said to the other: 'What ails this man?' The other said: 'He has been bewitched.' He asked: 'Who bewitched him?' He said: 'Labid ibn al-A'sam.'"
Urdu Translation
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ(ایک مرتبہ) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمپر جادو کیا گیا (اس کا اثر یہ ہوا کہ) آپصلی اللہ علیہ وسلمکو خیال ہوتا تھا کہ ایک کام کیا ہے حالانکہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کو نہ کیا ہوتا۔ آخر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک دن دعا کی اور (بہت) دعا کی۔ اس کے بعد (مجھ سے) فرمایا:”تم کو معلوم ہے کہ اللہ نے مجھے وہ بات بتا دی جس میں میری شفاء ہے۔ دو آدمی میرے پاس آئے، ان میں سے ایک میرے سر کے پاس اور دوسرا میرے پاؤں کے پاس پیٹھ گیا۔ پھر ان میں سے ایک نے دوسرے سے پوچھا کہ اس شخص کو کیا بیماری ہے؟ دوسرے نے کہا کہ ان پر جادو کیا گیا ہے۔ اس نے پوچھا کہ کس نے ان پر جادو کیا ہے؟ دوسرے نے کہا کہ لبید بن اعصم (یہودی) نے۔ اس نے پوچھا کہ کس چیز میں؟ دوسرے نے کہا کہ کنگھی میں اور بالوں میں اور نر کھجور کے خوشے کے اوپر والے چھلکے میں۔ اس نے پوچھا کہ وہ کہاں ہے؟ دوسرے نے کہا کہ ذروان (نامی) کنویں میں۔“پس نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلموہاں تشریف لے گئے۔ جب وہاں سے واپس آئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:”اس (کنویں) کے (قریب والے) درخت گویا کہ شیاطین کے سر ہیں۔“(عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ) میں نے پوچھا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کو نکلوا لیا؟ فرمایا کہ نہیں۔ اللہ نے تو مجھے شفاء دے دی اور (اس کے نکلوانے میں) مجھے یہ خیال ہوا کہ لوگوں میں فساد پھیلے گا (اور جادو کا چرچا زیادہ ہو جائے گا) اس کے بعد وہ کنواں بند کر دیا گیا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1384]
