English Translation
Usamah (may Allah be pleased with him) said: I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "On the Day of Resurrection, a man will be brought and thrown into the Fire. His intestines will pour out, and he will circle around them as a donkey circles around a millstone. The people of Hell will gather around him and ask: 'O so-and-so! What happened to you? Did you not used to command good and forbid evil?' He will say: 'Yes, I used to command good but did not do it myself, and I used to forbid evil but did it myself.'"
Urdu Translation
سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ فرماتے ہوئے سنا:”قیامت کے دن ایک شخص لایا جائے گا اور وہ آگ میں ڈال دیا جائے گا پھر اس کی آنتیں آگ میں نکل پڑیں گی اور وہ اس طرح سے گھومے گا جیسے گدھا اپنی چکی گھومتا ہے۔ پھر دوزخ والے اس کے پاس جمع ہو جائیں گے اور کہیں گے کہ اے فلاں! یہ کیا معاملہ ہے؟ کیا تو ہمیں اچھی باتوں کا حکم نہ دیتا تھا اور ہمیں بری باتوں سے منع نہ کرتا تھا؟ وہ کہے گا کہ ہاں میں تمہیں اچھی باتوں کا حکم دیتا تھا مگر خود نہ کرتا تھا اور تمہیں بری باتوں سے منع کرتا تھا مگر خود ان کو کرتا تھا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1383]
