English Translation
Amr ibn Awf al-Ansari (may Allah be pleased with him), who was an ally of Banu 'Amir ibn Lu'ayy and had participated in the Battle of Badr, narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) sent Abu Ubaydah ibn al-Jarrah (may Allah be pleased with him) to Bahrain to collect its jizyah. The Messenger of Allah had made a peace treaty with the people of Bahrain and appointed al-'Ala' ibn al-Hadrami as their governor. When Abu Ubaydah came back with the money from Bahrain, the Ansar heard of his arrival and came to pray Fajr with the Prophet. The Prophet looked at them and smiled, saying: "I think you have heard that Abu Ubaydah has brought something?" They said: "Yes, O Messenger of Allah." He said: "Then rejoice and hope for what will please you."
Urdu Translation
سیدنا عمرو بن عوف انصاری رضی اللہ عنہ جوبنی عامر بن لؤی کے حلیف تھے اور بدر میں شریک ہو چکے تھے، نے یہ بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے سیدنا ابوعبیدہ ابن جراح رضی اللہ عنہ کو بحرین بھیجا تاکہ وہاں کا جزیہ لے آئیں اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے بحرین والوں سے صلح کر لی تھی اور سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کو وہاں کا حاکم مقرر کیا۔ چنانچہ وہ (ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ) بحرین کا مال لے آئے تو انصار نے ان کے آنے کی خبر سنی تو انھوں نے صبح کی نماز رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ پڑھی۔ پھر جب آپصلی اللہ علیہ وسلمفجر کی نماز پڑھ کر لوٹے تو انصار آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے آ گئے۔ پس رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے جب انھیں دیکھا تو مسکرائے اور فرمایا:”میں سمجھتا ہوں کہ تم نے سنا ہے کہ ابوعبیدہ (رضی اللہ عنہ) کچھ مال لائے ہیں۔“انھوں نے کہا”جی ہاں یا رسول اللہ!“آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم خوش رہو اور خوشی کی امید رکھو، اللہ کی قسم! مجھے یہ ڈر نہیں کہ تم محتاج ہو جاؤ گے بلکہ تم پر اس بات کا خوف رکھتا ہوں کہ دنیا تمہارے لیے کشادہ کر دی جائے گی (یعنی لگژری سہولتوں کی فراوانی ہو گی)، جس طرح پہلے لوگوں کے لیے کشادہ کر دی گئی تھی پھر تم اس میں حسد و بغض کرنے لگو، نااتفاقی سے جھگڑا کرنے لگو، جس طرح انھوں نے کیا تھا اور وہ (جھگڑا) تم کو بھی ہلاک کر دے جس طرح اس نے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1338]
