English Translation
Ibn Umar (may Allah be pleased with them both) said: "The following year when we came back, not even two of us could agree on which tree it was under which we had given the Bay'ah al-Ridwan (Pledge of Allegiance)." When asked whether the Companions pledged upon death, he said: "No, they pledged to stand firm."
Urdu Translation
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ(بیعت رضوان کے بعد) آئندہ سال جب ہم پھر آئے تو ہم میں سے دو آدمیوں نے بھی باتفاق اس درخت کو نہ بتایا جس کے نیچے ہم نے بیعت (رضوان) کی تھی (اسی میں کچھ اللہ کی مہربانی تھی۔ پوچھا گیا کہ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے کس بات پر بیعت لی گئی تھی، موت پر؟ تو انھوں نے کہا کہ نہیں بلکہ صبر پر بیعت لی گئی تھی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1271]
