Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَمَعَهُ عُودٌ يَنْكُتُ فِي الأَرْضِ وَقَالَ " مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلاَّ قَدْ كُتِبَ مَقْعَدُهُ مِنَ النَّارِ أَوْ مِنَ الْجَنَّةِ ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أَلاَ نَتَّكِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " لاَ اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ " ثُمَّ قَرَأَ {فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى} الآيَةَ.
English Translation
'Abdan narrated to us, from Abu Hamzah, from al-A'mash, from Sa'd ibn 'Ubaydah, from Abu Hadrat 'Abd al-Rahman al-Sulami, from Hadrat 'Ali al-Murtada (may Allah ennoble his countenance), who said: We were sitting with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and he had a stick with which he was drawing lines on the ground. He stated: "There is none among you except that his place has been written — either in the Fire or in Paradise." A man from the people submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! Shall we not then rely (upon destiny)? He stated: "No, continue performing deeds, for everyone has been facilitated." Then he recited: {As for him who gave and feared Allah} — the complete verse.
Urdu Translation
ہم سے عبدان نے بیان کیا، انہوں نے ابو حمزہ سے، انہوں نے اعمش سے، انہوں نے سعد بن عبیدہ سے، انہوں نے ابو عبدالرحمٰن سلمی سے، انہوں نے حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور آپ کے ہاتھ میں ایک لکڑی تھی جس سے آپ زمین پر لکیریں کھینچ رہے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: "تم میں سے کوئی نہیں مگر اس کا ٹھکانا دوزخ میں یا جنت میں لکھ دیا گیا ہے۔" تو ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم (تقدیر پر) بھروسہ نہ کر لیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: "نہیں، عمل کرو کیونکہ ہر ایک کو آسانی دی گئی ہے۔" پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: {فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى} (پس جس نے دیا اور تقویٰ اختیار کیا) پوری آیت۔
