Arabic (Original)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ أَوْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ يُكَبِّرُ عَلَى كُلِّ شَرَفٍ مِنَ الأَرْضِ ثَلاَثَ تَكْبِيرَاتٍ، ثُمَّ يَقُولُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهْوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ، آيِبُونَ تَائِبُونَ، عَابِدُونَ لِرَبِّنَا، حَامِدُونَ، صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ ".
English Translation
Narrated Hadrat 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them): Whenever Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) returned from a military expedition, Hajj, or 'Umrah, he would say Takbir three times on every elevated ground, then state, "There is no deity but Allah, alone without partner. His is the dominion and His is the praise, and He is Able to do all things. We are returning, repenting, worshipping, and praising our Lord. Allah fulfilled His promise, helped His slave, and defeated the confederates alone.""
Urdu Translation
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا مجھ سے مالک نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب غزوے، حج یا عمرے سے واپس تشریف لاتے تو ہر بلندی پر تین مرتبہ تکبیر کہتے، پھر ارشاد فرماتے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچا فرمایا اور اپنے بندے کی مدد فرمائی اور تنہا تمام لشکروں کو شکست دی۔
