Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ دَخَلَتْ عَلَىَّ عَجُوزَانِ مِنْ عُجُزِ يَهُودِ الْمَدِينَةِ فَقَالَتَا لِي إِنَّ أَهْلَ الْقُبُورِ يُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ، فَكَذَّبْتُهُمَا، وَلَمْ أُنْعِمْ أَنْ أُصَدِّقَهُمَا، فَخَرَجَتَا وَدَخَلَ عَلَىَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَجُوزَيْنِ وَذَكَرْتُ لَهُ، فَقَالَ " صَدَقَتَا، إِنَّهُمْ يُعَذَّبُونَ عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ كُلُّهَا ". فَمَا رَأَيْتُهُ بَعْدُ فِي صَلاَةٍ إِلاَّ تَعَوَّذَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.
English Translation
Narrated Umm al-Mu'minin Hadrat ' Aisha (may Allah be well pleased with her): Two old women from among the Jews of Madinah came to me and said, "The people of the graves are punished in their graves." I rejected their words and did not wish to believe them. They left, and the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came in. I submitted, "O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), two old women came..." and mentioned the matter to him. He stated, "They spoke the truth. They are given such punishment that all animals can hear it." After that, I never saw him offer any prayer without seeking refuge from the punishment of the grave.
Urdu Translation
ہم سے حضرت عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے منصور نے، ان سے حضرت ابووائل نے، ان سے مسروق نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ میرے پاس مدینے کی یہودی بوڑھی عورتیں آئیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ قبر والوں کو ان کی قبروں میں عذاب دیا جاتا ہے۔ میں نے ان کی تکذیب کی اور ان کی تصدیق کرنا پسند نہیں کیا۔ وہ دونوں چلی گئیں اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے۔ میں نے آپ سے عرض کیا: یا رسول اللہ! دو بوڑھی عورتیں آئی تھیں اور میں نے آپ سے بات بیان کی۔ ارشاد فرمایا: انہوں نے سچ کہا، انہیں ایسا عذاب دیا جاتا ہے جسے تمام جانور سنتے ہیں۔ اس کے بعد میں نے آپ کو کبھی نماز نہیں پڑھتے دیکھا مگر آپ قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے تھے۔
