Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ، أَخْبَرَنِي ابْنُ عُمَرَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَحَرَّوْا بِصَلاَتِكُمْ طُلُوعَ الشَّمْسِ وَلاَ غُرُوبَهَا ". وَقَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ عُمَرَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا طَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَأَخِّرُوا الصَّلاَةَ حَتَّى تَرْتَفِعَ، وَإِذَا غَابَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَأَخِّرُوا الصَّلاَةَ حَتَّى تَغِيبَ ". تَابَعَهُ عَبْدَةُ.
English Translation
It is narrated by Hadrat Hisham's father that Hadrat Ibn `Umar said, "Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Do not pray at the time of sunrise and at the time of sunset.' " Hadrat Ibn `Umar said, "Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'If the edge of the sun appears (above the horizon) delay the prayer till it becomes high, and if the edge of the sun disappears, delay the prayer till it sets (disappears completely)
Urdu Translation
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، ہشام سے، کہا مجھے میرے والد نے خبر دی، کہا مجھے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے خبر دی، فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اپنی نمازوں کو سورج کے طلوع اور غروب کے وقت نہ پڑھو۔ اور فرمایا مجھ سے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب سورج کا کنارا نکلنے لگے تو نماز مؤخر کر دو یہاں تک کہ وہ بلند ہو جائے اور جب سورج کا کنارا غروب ہونے لگے تو نماز مؤخر کر دو یہاں تک کہ وہ غروب ہو جائے۔
