Arabic (Original)
حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ، أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ مَكَّةَ وَأَبُو بَكْرٍ مَعَهُ قَالَ أَبُو بَكْرٍ مَرَرْنَا بِرَاعٍ وَقَدْ عَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ فَحَلَبْتُ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ فِي قَدَحٍ، فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ، وَأَتَانَا سُرَاقَةُ بْنُ جُعْشُمٍ عَلَى فَرَسٍ فَدَعَا عَلَيْهِ، فَطَلَبَ إِلَيْهِ سُرَاقَةُ أَنْ لاَ يَدْعُوَ عَلَيْهِ، وَأَنْ يَرْجِعَ فَفَعَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.
English Translation
It is narrated by Hadrat Al-Bara that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came from Mecca with Hadrat Abu Bakr. Hadrat Abu Bakr said "We passed by a shepherd and at that time Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) was thirsty. I milked a little milk in a bowl and Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) drank till I was pleased. Suraqa bin Ju'shum came to us riding a horse (chasing us). The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) invoked evil upon him, whereupon Suraqa requested him not to invoke evil upon him, in which case he would go back. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) agreed
Urdu Translation
مجھ سے محمود نے بیان کیا، کہا ہم کو ابوالنضر نے خبر دی، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی، ان سے ابواسحاق نے بیان کیا کہ میں نے براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ سے تشریف لائے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے ساتھ تھے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ ( راستہ میں ) ہم ایک چرواہے کے قریب سے گزرے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پیاسے تھے پھر میں نے ایک پیالے میں ( چرواہے سے پوچھ کر ) کچھ دودھ دوہا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے وہ دودھ پیا اور اس سے مجھے خوشی حاصل ہوئی اور سراقہ بن جعشم گھوڑے پر سوار ہمارے پاس ( تعاقب کرتے ہوئے ) پہنچ گیا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے بددعا کی۔ آخر اس نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس کے حق میں بددعا نہ کریں اور وہ واپس ہو جائے گا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا ہی کیا۔
