Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ـ يَعْنِي ابْنَ مُقَاتِلٍ ـ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنِي غَالِبٌ الْقَطَّانُ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالظَّهَائِرِ فَسَجَدْنَا عَلَى ثِيَابِنَا اتِّقَاءَ الْحَرِّ.
English Translation
Narrated by Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) who said: When we prayed the Zuhr prayer behind the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) during the heat of midday (in summer), we would prostrate on our garments to protect ourselves from the heat.
Urdu Translation
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، انہوں نے کہا ہمیں خالد بن عبدالرحمٰن نے خبر دی، مجھ سے غالب قطان نے بکر بن عبداللہ مزنی سے بیان کیا، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، آپ نے فرمایا: جب ہم (گرمیوں میں) نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے دوپہر کو ظہر کی نماز ادا کرتے تو گرمی سے بچنے کے لیے اپنے کپڑوں پر سجدہ کیا کرتے تھے۔
