Arabic (Original)
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ أُصِيبَ سَعْدٌ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فِي الأَكْحَلِ، فَضَرَبَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَيْمَةً فِي الْمَسْجِدِ لِيَعُودَهُ مِنْ قَرِيبٍ، فَلَمْ يَرُعْهُمْ ـ وَفِي الْمَسْجِدِ خَيْمَةٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ ـ إِلاَّ الدَّمُ يَسِيلُ إِلَيْهِمْ فَقَالُوا يَا أَهْلَ الْخَيْمَةِ، مَا هَذَا الَّذِي يَأْتِينَا مِنْ قِبَلِكُمْ فَإِذَا سَعْدٌ يَغْذُو جُرْحُهُ دَمًا، فَمَاتَ فِيهَا.
English Translation
Narrated by Hadrat ' Aisha al-Siddiqah (may Allah be well pleased with her) who said: On the day of the Battle of al-Khandaq (the Trench), Hadrat Sa'd bin Mu'adh (may Allah be well pleased with him) was wounded in the medial arm vein (akhal). The Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) had a tent pitched for him in the mosque so that he could visit him closely. There was also a tent of Banu Ghifar in the mosque. Blood from Hadrat Sa'd's (may Allah be well pleased with him) tent flowed towards them and alarmed them. They called out: 'O people of the tent! What is this coming from your side?' They found that Hadrat Sa'd's (may Allah be well pleased with him) wound was bleeding profusely. Hadrat Sa'd (may Allah be well pleased with him) passed away in that very tent.
Urdu Translation
ہم سے زکریا بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے اپنے والد عروہ بن حضرت زبیر سے بیان کیا، انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا۔ آپ نے فرمایا: غزوہ خندق میں حضرت سعد بن حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بازو کی رگ اکحل میں زخم آیا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں ایک خیمہ نصب فرمایا تاکہ قریب سے ان کی عیادت فرمایا کریں۔ مسجد میں بنو غفار کا بھی ایک خیمہ تھا۔ اچانک حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خیمے سے بہتا ہوا خون ان (بنو غفار والوں) تک پہنچا تو وہ گھبرا گئے اور کہا: اے خیمہ والو! تمہاری طرف سے یہ کیا آ رہا ہے؟ تو دیکھا کہ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا زخم بہہ رہا ہے۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسی خیمے میں انتقال ہو گیا۔
