Arabic (Original)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلاً، أَسْوَدَ ـ أَوِ امْرَأَةً سَوْدَاءَ ـ كَانَ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ، فَمَاتَ، فَسَأَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْهُ فَقَالُوا مَاتَ. قَالَ " أَفَلاَ كُنْتُمْ آذَنْتُمُونِي بِهِ دُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ ". ـ أَوْ قَالَ قَبْرِهَا ـ فَأَتَى قَبْرَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ.
English Translation
Narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that a black man or a black woman used to sweep the Blessed Mosque of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). He or she passed away. The Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) inquired about that person. They said that he or she had passed away. He said: 'Why did you not inform me? Show me the grave.' So he went to the grave and offered the funeral prayer.
Urdu Translation
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حماد بن زید نے ثابت بنانی سے بیان کیا، انہوں نے حضرت ابورافع سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ ایک سیاہ فام مرد یا سیاہ فام عورت مسجد نبوی شریف میں جھاڑو دیا کرتی تھی۔ اس کا انتقال ہو گیا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں دریافت فرمایا تو لوگوں نے بتایا کہ اس کا انتقال ہو گیا ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے مجھے خبر کیوں نہیں دی؟ مجھے اس کی قبر دکھاؤ۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس کی قبر پر تشریف لے گئے اور نماز جنازہ ادا فرمائی۔
