Arabic (Original)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلاَةِ فَلاَ يَبْصُقْ أَمَامَهُ، فَإِنَّمَا يُنَاجِي اللَّهَ مَا دَامَ فِي مُصَلاَّهُ، وَلاَ عَنْ يَمِينِهِ، فَإِنَّ عَنْ يَمِينِهِ مَلَكًا، وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ، فَيَدْفِنُهَا ".
English Translation
It is narrated from Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) who reported from the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) that he stated, 'When any one of you stands for prayer, he should not spit in front of him, for he is conversing privately with Allah the Exalted as long as he is at his place of prayer; nor should he spit to his right, for there is an angel to his right. Rather, he should spit to his left or under his foot, and then bury it (in the ground).'
Urdu Translation
ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے معمر بن راشد سے بیان کیا، انہوں نے ہمام بن منبہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو اپنے سامنے نہ تھوکے کیونکہ جب تک وہ اپنی نماز کی جگہ پر ہے اللہ عزوجل سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے۔ اور اپنی دائیں طرف بھی نہ تھوکے کیونکہ اس کی دائیں طرف فرشتہ ہوتا ہے۔ البتہ بائیں طرف یا اپنے قدم کے نیچے تھوکے اور اسے مٹی میں دبا دے۔
