Arabic (Original)
قَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ قَالَ سَأَلَ مَيْمُونُ بْنُ سِيَاهٍ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ يَا أَبَا حَمْزَةَ، مَا يُحَرِّمُ دَمَ الْعَبْدِ وَمَالَهُ فَقَالَ مَنْ شَهِدَ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا، وَصَلَّى صَلاَتَنَا، وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا، فَهُوَ الْمُسْلِمُ، لَهُ مَا لِلْمُسْلِمِ، وَعَلَيْهِ مَا عَلَى الْمُسْلِمِ.
English Translation
It is narrated that Maimun bin Siyah asked Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him), 'O Abu Hamzah! What makes the blood and wealth of a person sacred (inviolable)?' He replied, 'Whoever testifies that there is no deity worthy of worship except Allah, faces our Qiblah, prays as we pray, and eats our slaughtered animal — that person is a Muslim. He has the same rights as (other) Muslims and the same obligations as (other) Muslims.'
Urdu Translation
ابن ابی مریم نے فرمایا، ہمیں یحییٰ بن ایوب نے خبر دی، کہا ہم سے حمید طویل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کر کے بیان کیا۔ اور علی بن عبداللہ مدینی نے فرمایا کہ ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا، کہا ہم سے حمید طویل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، فرمایا کہ میمون بن سیاہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ اے ابوحمزہ! کسی بندے کے خون اور مال کو کون سی چیز حرام (محفوظ) کرتی ہے؟ انہوں نے فرمایا جو شخص گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہمارے قبلے کی طرف رخ کرے اور ہماری نماز کی طرح نماز پڑھے اور ہمارا ذبیحہ کھائے تو وہ مسلمان ہے۔ اس کے وہی حقوق ہیں جو مسلمانوں کے ہیں اور اس پر وہی ذمہ داریاں ہیں جو مسلمانوں پر ہیں۔
