Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا نَزَلَتِ {الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ} قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّنَا لاَ يَظْلِمُ نَفْسَهُ قَالَ " لَيْسَ كَمَا تَقُولُونَ {لَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ} بِشِرْكٍ، أَوَلَمْ تَسْمَعُوا إِلَى قَوْلِ لُقْمَانَ لاِبْنِهِ {يَا بُنَىَّ لاَ تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ }".
English Translation
It is narrated by Hadrat Abdullah bin Mas'ud (may Allah be well pleased with him) that when the verse was revealed: 'Those who believe and do not mix their faith with injustice' (6:82), we submitted, 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! Who among us has not wronged himself?' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'It is not as you understand. "Do not mix their faith with injustice" — here injustice means shirk (associating partners with Allah). Have you not heard the counsel of Hadrat Luqman (upon him be mercy) to his son: "O my son! Do not associate partners with Allah; verily associating partners with Allah is a tremendous injustice" (31:13)?'
Urdu Translation
ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمارے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، کہا مجھ سے ابراہیم نے بیان کیا، ان سے علقمہ نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: «الذين آمنوا ولم يلبسوا إيمانهم بظلم» (جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان میں ظلم کی ملاوٹ نہ کی) تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں ایسا کون ہے جس نے اپنی جان پر ظلم نہ کیا ہو؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا "بات وہ نہیں جو تم سمجھ رہے ہو۔ 'اپنے ایمان میں ظلم کی ملاوٹ نہ کی' یہاں ظلم سے مراد شرک ہے۔ کیا تم نے حضرت لقمان علیہ السلام کی اپنے بیٹے کو نصیحت نہیں سنی: «يا بني لا تشرك بالله إن الشرك لظلم عظيم» (اے بیٹے! اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا، بے شک شرک بہت بڑا ظلم ہے)۔"
