Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي أَنَّ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قِيلَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لَوْ أَتَيْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَىٍّ. فَانْطَلَقَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَرَكِبَ حِمَارًا، فَانْطَلَقَ الْمُسْلِمُونَ يَمْشُونَ مَعَهُ، وَهْىَ أَرْضٌ سَبِخَةٌ، فَلَمَّا أَتَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِلَيْكَ عَنِّي، وَاللَّهِ لَقَدْ آذَانِي نَتْنُ حِمَارِكَ. فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ مِنْهُمْ وَاللَّهِ لَحِمَارُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَطْيَبُ رِيحًا مِنْكَ. فَغَضِبَ لِعَبْدِ اللَّهِ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ فَشَتَمَا، فَغَضِبَ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَصْحَابُهُ، فَكَانَ بَيْنَهُمَا ضَرْبٌ بِالْجَرِيدِ وَالأَيْدِي وَالنِّعَالِ، فَبَلَغَنَا أَنَّهَا أُنْزِلَتْ {وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا}.
English Translation
Narrated by Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him): It was submitted to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): 'If only you would go to 'Abdullah bin Ubayy.' So the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) went to him, riding a donkey, and the Muslims walked with him. The ground was saline. When the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) reached him, he ('Abdullah bin Ubayy) said: 'Go away from me! By Allah, the stench of your donkey has troubled me!' An Ansari Companion said: 'By Allah, the donkey of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) smells better than you!' A man from his people became angry for Hadrat 'Abdullah, and the two exchanged insults. The companions of each became angry for their respective sides, and there was hitting with palm branches, hands, and shoes. We learned that this verse was revealed regarding it: 'And if two parties among the believers fight, then make reconciliation between them.'
Urdu Translation
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا، کہا میں نے اپنے والد سے سنا کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا: کاش آپ عبداللہ بن اُبَی کے پاس تشریف لے چلیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کی طرف روانہ ہوئے اور گدھے پر سوار ہوئے۔ مسلمان بھی آپ کے ساتھ پیدل چلے اور وہ شور زمین تھی۔ جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس پہنچے تو اس نے کہا: مجھ سے دور ہو جاؤ! اللہ کی قسم تمہارے گدھے کی بدبو نے مجھے تکلیف دی ہے۔ تو انصار میں سے ایک صحابی نے کہا: اللہ کی قسم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا گدھا تجھ سے زیادہ خوشبودار ہے! عبداللہ کے لیے اس کی قوم کے ایک شخص کو غصہ آیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں۔ ہر ایک کے ساتھیوں کو اپنے ساتھی کے لیے غصہ آیا اور ان کے درمیان کھجور کی شاخوں، ہاتھوں اور جوتوں سے مار پٹائی ہوئی۔ ہمیں خبر پہنچی کہ اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: اور اگر مؤمنوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کراؤ۔
