Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " ثَلاَثَةٌ لاَ يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلاَ يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ رَجُلٌ حَلَفَ عَلَى سِلْعَةٍ لَقَدْ أَعْطَى بِهَا أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَى وَهْوَ كَاذِبٌ، وَرَجُلٌ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبَةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ رَجُلٍ مُسْلِمٍ، وَرَجُلٌ مَنَعَ فَضْلَ مَاءٍ، فَيَقُولُ اللَّهُ الْيَوْمَ أَمْنَعُكَ فَضْلِي، كَمَا مَنَعْتَ فَضْلَ مَا لَمْ تَعْمَلْ يَدَاكَ ". قَالَ عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ غَيْرَ مَرَّةٍ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ أَبَا صَالِحٍ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم.
English Translation
It is narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'There are three types of people to whom Allah the Exalted will neither speak on the Day of Resurrection nor look at (with mercy): First, a man who takes a false oath regarding his merchandise claiming that he was offered more for it than what he was actually given, while he is lying. Second, a man who takes a false oath after the Asr prayer in order to usurp a Muslim's wealth. Third, a man who withholds his surplus water. Allah the Exalted will say to him: Today I withhold My Grace from you just as you withheld the surplus of that which your hands did not create.'
Urdu Translation
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ کلام فرمائے گا اور نہ ان کی طرف (رحمت کی) نظر فرمائے گا: (اول) وہ شخص جو اپنے سامان کے بارے میں جھوٹی قسم کھائے کہ اسے فلاں قیمت دی جا رہی تھی حالانکہ وہ جھوٹا ہو۔ (دوم) وہ شخص جو عصر کے بعد جھوٹی قسم اس لیے کھائے تاکہ کسی مسلمان کا مال ہضم کر لے۔ (سوم) وہ شخص جو اپنی ضرورت سے زائد پانی سے (دوسروں کو) روکے۔ اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) فرمائے گا: آج میں تجھ سے اپنا فضل اسی طرح روکتا ہوں جیسے تو نے اس چیز کی زیادتی سے (لوگوں کو) روکا تھا جسے تیرے ہاتھوں نے بنایا بھی نہ تھا۔
