Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ، خَالِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،. قَالَ سُفْيَانُ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،. قَالَ وَأَظُنُّ أَنَّ ابْنَ أَبِي لَبِيدٍ، حَدَّثَنَا عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ اعْتَكَفْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْعَشْرَ الأَوْسَطَ، فَلَمَّا كَانَ صَبِيحَةَ عِشْرِينَ نَقَلْنَا مَتَاعَنَا فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ كَانَ اعْتَكَفَ فَلْيَرْجِعْ إِلَى مُعْتَكَفِهِ فَإِنِّي رَأَيْتُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ، وَرَأَيْتُنِي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ ". فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى مُعْتَكَفِهِ، وَهَاجَتِ السَّمَاءُ، فَمُطِرْنَا فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ لَقَدْ هَاجَتِ السَّمَاءُ مِنْ آخِرِ ذَلِكَ الْيَوْمِ، وَكَانَ الْمَسْجِدُ عَرِيشًا، فَلَقَدْ رَأَيْتُ عَلَى أَنْفِهِ وَأَرْنَبَتِهِ أَثَرَ الْمَاءِ وَالطِّينِ.
English Translation
It is narrated by Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) who said, "We practiced I'tikaf with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) in the middle ten days (of Ramadan). In the morning of the twentieth we shifted our baggage, but the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came to us and stated, 'Whoever was in I'tikaf should return to his place of I'tikaf, for I saw (i.e. was informed about the date of) this Night (of Qadr) and saw myself prostrating in mud and water.' When he returned to his place of I'tikaf, the sky became overcast with clouds, and it rained. By Him who sent Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) with the Truth, the sky was covered with clouds from the end of that day, and the mosque, which was roofed with leaf-stalks of date palm trees, leaked with rain. When he (blessings and peace of Allah be upon him) offered the morning prayer, I saw the trace of mud and water on his blessed nose and forehead."
Urdu Translation
ہم سے عبدالرحمٰن بن بشر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے بیان کیا، ان سے ابن ابی نجیح کے ماموں سلیمان احول نے، ان سے حضرت ابوسلمہ نے اور ان سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے۔ سفیان نے فرمایا اور ہم سے محمد بن عمرو نے بیان کیا، ان سے حضرت ابوسلمہ نے اور ان سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے، سفیان نے یہ بھی فرمایا کہ مجھے یقین کے ساتھ یاد ہے کہ ابن ابی لبید نے ہم سے یہ حدیث بیان فرمائی تھی، ان سے حضرت ابوسلمہ نے اور ان سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رمضان کے دوسرے عشرے میں اعتکاف کے لیے بیٹھے۔ بیسویں کی صبح کو ہم نے اپنا سامان (مسجد سے) اٹھا لیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور ارشاد فرمایا کہ جس نے (دوسرے عشرہ میں) اعتکاف کیا ہے وہ دوبارہ اعتکاف کی جگہ چلے، کیونکہ میں نے آج کی رات (شب قدر کو) خواب میں دیکھا ہے میں نے یہ بھی دیکھا کہ میں کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں۔ پھر جب اپنے اعتکاف کی جگہ (مسجد میں) آپ دوبارہ آ گئے تو اچانک بادل منڈلائے، اور بارش ہوئی۔ اس ذات کی قسم جس نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو حق کے ساتھ بھیجا! آسمان پر اسی دن کے آخری حصہ میں بادل ہوا تھا۔ مسجد کھجور کی شاخوں سے بنی ہوئی تھی (اس لیے چھت سے پانی ٹپکا) جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے نماز صبح ادا فرمائی، تو میں نے دیکھا کہ آپ کی ناک اور پیشانی مبارک پر کیچڑ کا اثر تھا۔
