Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ إِذَا أَخْبِيَةٌ خِبَاءُ عَائِشَةَ، وَخِبَاءُ حَفْصَةَ، وَخِبَاءُ زَيْنَبَ، فَقَالَ " آلْبِرَّ تَقُولُونَ بِهِنَّ ". ثُمَّ انْصَرَفَ، فَلَمْ يَعْتَكِفْ، حَتَّى اعْتَكَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ.
English Translation
It is narrated by Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha al-Siddiqa (may Allah be well pleased with her) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) intended to practice I'tikaf. When he reached the place where he intended to perform I'tikaf (i.e. in the mosque), he saw some tents -- the tents of Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her), Umm al-Mu'minin Hadrat Hafsa (may Allah be well pleased with her) and Umm al-Mu'minin Hadrat Zainab (may Allah be well pleased with her). He (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Do you consider that they intended righteousness by doing this?" Then he went back and did not perform I'tikaf (in Ramadan) but performed it in the month of Shawwal for ten days.
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے فرمایا کہ ہم کو امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خبر دی، انہیں یحییٰ بن سعید نے، انہیں عمرہ بنت عبدالرحمٰن نے اور انہیں حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اعتکاف کا ارادہ فرمایا۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس جگہ تشریف لائے (یعنی مسجد میں) جہاں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اعتکاف کا ارادہ فرمایا تھا۔ تو وہاں کئی خیمے موجود تھے۔ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بھی، حضرت اُمّ المؤمنین حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بھی اور اُمّ المؤمنین حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بھی، اس پر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ انہوں نے ثواب کی نیت سے ایسا کیا ہے، پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم واپس تشریف لے گئے اور اعتکاف نہیں فرمایا بلکہ شوال کے عشرہ میں اعتکاف فرمایا۔
