Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " تُفْتَحُ الْيَمَنُ فَيَأْتِي قَوْمٌ يُبِسُّونَ، فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ، وَتُفْتَحُ الشَّأْمُ، فَيَأْتِي قَوْمٌ يُبِسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ، وَتُفْتَحُ الْعِرَاقُ، فَيَأْتِي قَوْمٌ يُبِسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ. وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ".
English Translation
Hadrat Sufyan bin Abi Zuhair (may Allah be well pleased with him) narrates: 'I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stating: "Yemen will be conquered, and some people will come rushing on their mounts and take away their families and whoever obeys them (from Madinah), although Madinah would have been better for them, if only they knew. Sham (Greater Syria) will be conquered, and some people will come rushing on their mounts and take away their families and whoever obeys them, although Madinah would have been better for them, if only they knew. Iraq will be conquered, and some people will come rushing on their mounts and take away their families and whoever obeys them, although Madinah would have been better for them, if only they knew."'
Urdu Translation
حضرت سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: یمن فتح ہو گا تو کچھ لوگ اپنی سواریاں تیز دوڑاتے ہوئے آئیں گے اور اپنے گھر والوں کو اور جو ان کی بات مانیں گے سوار کر کے (مدینہ سے) لے جائیں گے، حالانکہ اگر وہ جانتے تو مدینہ ہی ان کے لیے بہتر تھا۔ شام فتح ہو گا تو کچھ لوگ اپنی سواریاں تیز دوڑاتے ہوئے آئیں گے اور اپنے گھر والوں اور فرمانبرداروں کو ساتھ لے جائیں گے، حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر تھا اگر وہ جانتے۔ عراق فتح ہو گا تو کچھ لوگ اپنی سواریاں تیز دوڑاتے ہوئے آئیں گے اور اپنے گھر والوں اور فرمانبرداروں کو لے جائیں گے، حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر تھا اگر وہ جانتے۔
