Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلاً، قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ ـ وَهُوَ جَدُّ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ـ أَتَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي، كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَتَوَضَّأُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ نَعَمْ. فَدَعَا بِمَاءٍ، فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَ يَدَهُ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثًا، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا، ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ، فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ، بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ، حَتَّى ذَهَبَ بِهِمَا إِلَى قَفَاهُ، ثُمَّ رَدَّهُمَا إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْهُ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ.
English Translation
Hadrat Abdullah bin Zaid (may Allah be well pleased with him) — who was the grandfather of Amr bin Yahya — narrates that a man asked him: Can you show me how the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to perform ablution? Hadrat Abdullah bin Zaid (may Allah be well pleased with him) said: Yes! He then called for water. He first poured it on his hands and washed them twice, then rinsed his mouth and cleaned his nose three times, then washed his face three times, then washed both his hands up to the elbows twice each, then wiped his head with both his hands — taking them from front to back and then back to front, beginning from the front of the head, then taking them to the nape of the neck, then bringing them back to where he started — then washed both his feet.
Urdu Translation
حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے — جو حضرت عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیں — روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے پوچھا: کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کس طرح وضو فرماتے تھے؟ حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ہاں! پھر انہوں نے پانی منگوایا۔ پہلے اپنے ہاتھوں پر پانی ڈالا اور دو مرتبہ ہاتھ دھوئے، پھر تین بار کلی کی اور ناک صاف کی، پھر تین مرتبہ چہرہ دھویا، پھر کہنیوں تک دونوں ہاتھ دو دو بار دھوئے، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے سر کا مسح فرمایا — آگے سے پیچھے لے جا کر پھر واپس لائے، سر کے اگلے حصے سے شروع کیا، پھر گدی تک لے گئے، پھر وہیں واپس لائے جہاں سے شروع کیا تھا — پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔
