Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَأَضَاعَهُ الَّذِي كَانَ عِنْدَهُ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهُ، وَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَبِيعُهُ بِرُخْصٍ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " لاَ تَشْتَرِ وَلاَ تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ، وَإِنْ أَعْطَاكَهُ بِدِرْهَمٍ، فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي صَدَقَتِهِ كَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ ".
English Translation
It is narrated by Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) that he said: I gave a horse in the cause of Allah to a person to ride, but that person neglected it. So I wished to buy it back, thinking he would sell it cheaply. I asked the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) about it, and he stated, 'Neither buy it nor take back your charity, even if he were to give it to you for one dirham, for the one who takes back his charity is like the one who swallows his own vomit.'
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں امام مالک بن انس رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خبر دی، انہیں زید بن اسلم نے، اور ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے سنا: میں نے ایک گھوڑا اللہ تعالیٰ کے راستے میں ایک شخص کو سواری کے لیے دے دیا لیکن اس شخص نے گھوڑے کو خراب کر دیا۔ اس لیے میں نے چاہا کہ اسے خرید لوں۔ میرا یہ بھی خیال تھا کہ وہ اسے سستے داموں بیچ ڈالے گا۔ چنانچہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے مت خریدو اور اپنا صدقہ واپس نہ لو، خواہ وہ تمہیں ایک درہم ہی میں کیوں نہ دے، کیونکہ دیا ہوا صدقہ واپس لینے والے کی مثال قے کر کے چاٹنے والے کی سی ہے۔
