Arabic (Original)
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا أُقْعِدَ الْمُؤْمِنُ فِي قَبْرِهِ أُتِيَ، ثُمَّ شَهِدَ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ {يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ} ". حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا وَزَادَ {يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا} نَزَلَتْ فِي عَذَابِ الْقَبْرِ.
English Translation
Hadrat al-Bara' bin 'Azib (may Allah be well pleased with them) narrated from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) who stated, 'When a believer is made to sit in his grave, (the angels) come to him, and he bears witness that there is no deity but Allah and that Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) is the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). This is the meaning of Allah's statement: "Allah keeps firm those who believe, with the firm word" (Surah Ibrahim: 27).' (Second chain) Shu'ba narrated the same and added: '"Allah keeps firm those who believe..." was revealed concerning the punishment of the grave.'
Urdu Translation
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے علقمہ بن مرثد نے، ان سے سعد بن عبیدہ نے اور ان سے حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب مومن قبر میں بٹھایا جاتا ہے تو اس کے پاس (فرشتے) آتے ہیں، پھر وہ شہادت دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ یہی اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کا مصداق ہے: «يثبت الله الذين آمنوا بالقول الثابت» (اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو پختہ بات کے ذریعے مضبوط رکھتا ہے — سورۃ ابراہیم: 27)۔ (دوسری سند) ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے اسی طرح بیان کیا اور یہ اضافہ کیا کہ «يثبت الله الذين آمنوا» عذاب قبر کے بارے میں نازل ہوئی۔
