Arabic (Original)
65/88 عن أنس قال: دخلت على النبي صلى الله عليه وسلم يوماً، وما هو إلا أنا وأمي وأمّ حرام خالتي، إذ دخل علينا، فقال لنا:" ألا أصلي بكم؟" وذاك في غير وقت صلاة، فقال رجل من القوم: فأين جعل أنساً منه؟ فقال: جعله يمينه، ثم صلى بنا، ثم دعا لنا – أهل البيت- بكل خير من خير الدنيا والآخرة، فقالت أمي: يا رسول الله! خويدمك؛ ادع الله له، فدعا لي بكل خير، كان في آخر دعائه أن قال:"اللهم أكثر ماله وولده، وبارك له".
English Translation
Anas reported: One day I came to the Prophet, peace be upon him, and there was no one but me, my mother, and my aunt Umm Haram. He came in and said to us: 'Shall I lead you in prayer?' — and it was not the time for an obligatory prayer. A man from the people said: 'Where did he place Anas?' He said: 'He placed him on his right.' Then he led us in prayer and supplicated for us — the people of the household — with every goodness of this world and the Hereafter. My mother said: 'O Messenger of Allah, your little servant — supplicate to Allah for him.' So he supplicated for me with every goodness. Among the last words of his supplication was: 'O Allah, increase his wealth and his children, and bless him.'
Urdu Translation
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دن میں نبیصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوا تو وہاں صرف میں تھا میری والدہ تھیں اور میری خالہ ام حرام تھیں۔ تو نبیصلی اللہ علیہ وسلمتشریف لائے اور ہم سے کہا:”کیا میں تمہیں نماز نہ پڑھاؤں؟“اور یہ نماز کا وقت نہیں تھا (یعنی نفلی نماز پڑھنا چاہتے تھے) تو لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا: انس کو کہاں کھڑا کیا؟ تو کہا: انس کو دائیں طرف کھڑا کیا پھر ہمیں نماز پڑھائی۔ پھر ہم گھر والوں کے لیے دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیوں میں سے ہر بھلائی کے ساتھ دعا مانگی۔ تو میری ماں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کا یہ ادنیٰ سا خادم ہے اس کے لیے بھی اللہ سے دعا کریں تو انہوں نے میرے لیے ہر خیر کی دعا کی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی دعا کے آخری الفاظ یہ تھے آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:«اللهم أكثر ماله وولده، وبارك له»”یا اللہ! اس کے مال اور اولاد کو زیادہ کر دے اور اس کے لیے برکت ڈال دے۔“(اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر اولاد نیک ہو تو اس سے بہتر کوئی سرمایہ نہیں ہے اس کی برکت کے لیے دعا کرنی چاہیے۔)[صحيح الادب المفرد/حدیث: 65]
