Arabic (Original)
450/577 عن عبدة بن حزنٍ قال: تفاخر أهل الإبل وأصحاب الشاء، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" بعث موسى وهو راعي غنم، وبعث داود وهو راعي، وبعثت أنا وأنا أرعى غنماً لأهلي بالأجياد"(4).
English Translation
Abu Dharr reported: The Messenger of Allah, peace be upon him, said, 'Your smiling in the face of your brother is charity. Commanding good and forbidding evil is charity. Guiding a man in a land where he is lost is charity for you. Guiding the blind is charity for you. Removing a stone, thorn, or bone from the road is charity for you. Pouring water from your bucket into your brother's bucket is charity for you.'
Urdu Translation
عبدہ بن حزن کہتے ہیں اونٹوں کے مالکوں نے اور بکریوں کے مالکوں نے آپس میں ایک دوسرے سے فخر کا مقابلہ کیا (اونٹوں کے مالک کہتے تھے کہ ہماری برتری ہے اور بکریوں کے مالک کہتے تھے کہ ہماری برتری ہے)۔ تو نبیصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جب موسیٰ علیہ السلام کو نبی بنایا گیا تو وہ بکریوں کے چرواہے تھے، داؤد علیہ السلام کو نبی بنایا گیا تو وہ بھی چرواہے تھے اور جب مجھے نبی بنایا گیا تو میں اجیاد محلہ میں اپنے گھر والوں کی بکریاں چراتا تھا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 450]
