Arabic (Original)
13/17(صحيح)عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: سُئِلَ عَلِيٌّ: هَلْ خَصَّكُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ لَمْ يَخُصَّ بِهِ النَّاسَ كَافَّةً؟ قَالَ: مَا خَصَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ لَمْ يَخُصَّ بِهِ النَّاسَ؛ إِلَّا مَا فِي قِرَابِ سَيْفِي، ثُمَّ أَخْرَجَ صَحِيفَةً، فَإِذَا فِيهَا مَكْتُوبٌ:"لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَرَقَ مَنَارَ الْأَرْضِ، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَيْهِ، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ آوَى مُحْدِثًا"(1).
English Translation
Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, reported that the Prophet, peace be upon him, said: 'Learn enough of your lineage to maintain your ties of kinship, for maintaining ties of kinship brings love among relatives, increases wealth, and extends one's life.'
Urdu Translation
ابوطفیل سے مروی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ کیا نبیصلی اللہ علیہ وسلمنے آپ کو ایسی بات بھی بتائی ہے جو تمام لوگوں میں سے کسی کو نہیں بتائی؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہمیں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے کوئی ایسی بات نہیں بتائی جو اوروں کو نہیں بتائی مگر جو میری تلوار کے نیام میں ہے۔ پھر ایک صحیفہ نکالا (تلوار کی نیام میں سے) تو اس میں لکھا ہوا تھا: اللہ اس پر لعنت کرے جو غیر اللہ کے نام پر ذبح کرے، اللہ اس پر لعنت کرے جو زمین کی حد بندی کا نشان چرا لے، اللہ اس پر لعنت کرے جس نے والدین پر لعنت کی، اللہ اس پر لعنت کرے جس نے بدعتی کو جگہ دی۔[صحيح الادب المفرد/حدیث: 13]
