العربية (الأصل)
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: "كُنْت خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه و سلم يَوْمًا، فَقَالَ: يَا غُلَامِ! إنِّي أُعَلِّمُك كَلِمَاتٍ: احْفَظْ اللَّهَ يَحْفَظْك، احْفَظْ اللَّهَ تَجِدْهُ تُجَاهَك، إذَا سَأَلْت فَاسْأَلْ اللَّهَ، وَإِذَا اسْتَعَنْت فَاسْتَعِنْ بِاَللَّهِ، وَاعْلَمْ أَنَّ الْأُمَّةَ لَوْ اجْتَمَعَتْ عَلَى أَنْ يَنْفَعُوك بِشَيْءٍ لَمْ يَنْفَعُوك إلَّا بِشَيْءٍ قَدْ كَتَبَهُ اللَّهُ لَك، وَإِنْ اجْتَمَعُوا عَلَى أَنْ يَضُرُّوك بِشَيْءٍ لَمْ يَضُرُّوك إلَّا بِشَيْءٍ قَدْ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَيْك؛ رُفِعَتْ الْأَقْلَامُ، وَجَفَّتْ الصُّحُفُ" . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَفِي رِوَايَةِ غَيْرِ التِّرْمِذِيِّ: "احْفَظْ اللَّهَ تَجِدْهُ أمامك، تَعَرَّفْ إلَى اللَّهِ فِي الرَّخَاءِ يَعْرِفُك فِي الشِّدَّةِ، وَاعْلَمْ أَنَّ مَا أَخْطَأَك لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَك، وَمَا أَصَابَك لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَك، وَاعْلَمْ أَنَّ النَّصْرَ مَعَ الصَّبْرِ، وَأَنْ الْفَرَجَ مَعَ الْكَرْبِ، وَأَنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا".
الترجمة الإنجليزية
On the authority of Abu al-'Abbas 'Abdullah ibn 'Abbas (may Allah be pleased with them both), who said: One day I was riding behind the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), and he (blessings and peace of Allah be upon him) said: "O young one, I shall teach you some words: Be mindful of Allah, and Allah will protect you. Be mindful of Allah, and you will find Him before you. When you ask, ask of Allah; and when you seek help, seek help from Allah. And know that if the entire nation were to gather together to benefit you with something, they could not benefit you except with what Allah has already decreed for you. And if they were to gather together to harm you with something, they could not harm you except with what Allah has already decreed against you. The pens have been lifted and the pages have dried." Related by at-Tirmidhi, who said it is a good and sound hadith. In another narration besides Tirmidhi's: "Be mindful of Allah, and you will find Him before you. Acquaint yourself with Allah in prosperity, and He will know you in adversity. And know that what has passed you by was not going to befall you, and what has befallen you was not going to pass you by. And know that victory comes with patience, relief with affliction, and ease with hardship."
الترجمة الأردية
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ایک دن میں حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سوار تھا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لڑکے! میں تجھے چند باتیں سکھاتا ہوں: اللہ (کے حکموں) کی حفاظت کر، اللہ تیری حفاظت فرمائے گا۔ اللہ (کے حقوق) کا خیال رکھ، تو اسے اپنے سامنے پائے گا۔ جب مانگے تو اللہ سے مانگ، اور جب مدد چاہے تو اللہ سے مدد چاہ۔ اور جان لے کہ اگر ساری امت بھی جمع ہوکر تجھے کوئی نفع پہنچانا چاہے تو وہ تجھے ہرگز نفع نہیں پہنچا سکتی مگر اتنا جتنا اللہ نے تیرے لیے لکھ دیا ہے، اور اگر سب مل کر تجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہیں تو ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکتے مگر اتنا جتنا اللہ نے تیرے بارے میں لکھ دیا ہے۔ قلمیں اٹھالی گئیں اور صحیفے خشک ہوگئے۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور فرمایا: یہ حدیثِ حسن صحیح ہے۔ اور ترمذی کے علاوہ دوسری روایت میں ہے: اللہ (کے حقوق) کی حفاظت کر، اسے اپنے آگے پائے گا۔ خوشحالی میں اللہ کو پہچان، وہ تجھے مشکل میں پہچانے گا۔ اور جان لے کہ جو تجھے نہیں پہنچا وہ تجھے پہنچنے والا نہ تھا، اور جو تجھے پہنچا وہ تجھ سے ٹلنے والا نہ تھا۔ اور جان لے کہ مدد صبر کے ساتھ ہے، کشادگی تنگی کے ساتھ ہے، اور مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
