العربية (الأصل)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، قَالَ لَمَّا قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَهْمَ ذِي الْقُرْبَى بَيْنَ بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ أَتَيْتُهُ أَنَا وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ هَؤُلاَءِ بَنُو هَاشِمٍ لاَ نُنْكِرُ فَضْلَهُمْ لِمَكَانِكَ الَّذِي جَعَلَكَ اللَّهُ بِهِ مِنْهُمْ أَرَأَيْتَ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَعْطَيْتَهُمْ وَمَنَعْتَنَا فَإِنَّمَا نَحْنُ وَهُمْ مِنْكَ بِمَنْزِلَةٍ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّهُمْ لَمْ يُفَارِقُونِي فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلاَ إِسْلاَمٍ إِنَّمَا بَنُو هَاشِمٍ وَبَنُو الْمُطَّلِبِ شَىْءٌ وَاحِدٌ " . وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated that Hadrat Jubair bin Mut'im (may Allah be well pleased with him) said: "When the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) distributed the share for his relatives to Banu Hashim and BanuA-Muttalib, I came to himwith Hadrat 'Uthman bin 'Affan and we submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), no one denies the virtue of Banu Hashim because of the relationship between you and them. But how come you have given (a share) to Banu Al-Muttalib and not to us? They and we share the same degree of relationship to you. 'The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: "They did not abandon me during the Jahiliyyah or in Islam. Banu Hashim and Banu Al-Muttalib are the same thing, and he interlaced his fingers
الترجمة الأردية
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ذوی القربیٰ کا حصہ بنو ہاشم اور بنو مطلب میں تقسیم فرمایا تو میں اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! بنو ہاشم کی فضیلت سے ہم انکار نہیں کرتے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان میں سے بنایا ہے، لیکن بنو مطلب کو آپ نے دیا اور ہمیں نہیں دیا، حالانکہ ہماری اور ان کی آپ سے قرابت ایک ہی درجے کی ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بنو مطلب نے جاہلیت میں اور نہ اسلام میں کبھی میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔ بنو ہاشم اور بنو مطلب ایک ہی ہیں۔ اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلیاں آپس میں ملائیں۔
