الترجمة الإنجليزية
Narrated Anas (may Allah be pleased with him): Some of the Companions of the Prophet (peace be upon him) asked the pure wives of the Prophet (peace be upon him) (may Allah be pleased with them) about his (peace be upon him) private worship (that is, the worship he performed at home). Then one of them said, "I will never marry women." Someone said, "I will never eat meat." Someone said, "I will never sleep on a bed." (When he, peace be upon him, learned of this,) the Prophet (peace be upon him) praised and glorified Allah the Exalted and said, "What is the matter with people who say such-and-such things? (Whereas my state is that at night) I pray and I also sleep, I fast and I also break my fast, and I marry women as well. So whoever turns away from my way is not of my community."
الترجمة الأردية
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے چند صحابہ نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن سے آپصلی اللہ علیہ وسلمکی خفیہ عبادت کا حال پوچھا (یعنی جو عبادت آپصلی اللہ علیہ وسلمگھر میں کرتے تھے) اور پھر ان میں سے کسی نے کہا کہ میں کبھی عورتوں سے نکاح نہیں کروں گا کسی نے کہا کہ میں کبھی گوشت نہ کھاؤں گا۔ کسی نے کہا کہ میں کبھی بچھونے پر نہ سوؤں گا۔ (جب آپصلی اللہ علیہ وسلمکو اس کی خبر ہوئی تو) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اللہ تعالیٰ کی تعریف و ثنا بیان کی اور فرمایا کہ ان لوگوں کا کیا حال ہے جو ایسا ایسا کہتے ہیں؟ (اور میرا تو یہ حال ہے کہ رات کو) میں نماز بھی پڑھتا ہوں اور سو بھی جاتا ہوں اور روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔ پس جو میرے طریقہ سے بے رغبتی کرے وہ میری امت میں سے نہیں ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 795]
