الترجمة الإنجليزية
Abdullah ibn Busr (may Allah be pleased with him) said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) stayed with my father as his guest. We offered him food and watbah (a dish made of dates, cheese, and ghee). He ate it. Then dried dates were brought, and the Prophet would eat them, placing the stones between his index and middle fingers and tossing them aside. Then a drink was brought, and he drank and passed it to the person on his right. My father held the reins of the Prophet's riding animal and asked him to supplicate for us. The Prophet said: 'O Allah, bless their provision, forgive them, and have mercy on them.'"
الترجمة الأردية
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلممیرے باپ کے پاس اترے اور ہم نے کھانا اور وطبہ پیش کیا۔ (وطبہ ایک کھانا ہے جو کھجور اور پنیر اور گھی کو ملا کر بنتا ہے) آپصلی اللہ علیہ وسلمنے کھایا۔ پھر سوکھی کھجوریں لائی گئیں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمان کو کھاتے اور گٹھلیاں اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کے درمیان میں رکھ کر پھینکتے جاتے تھے۔ شعبہ نے کہا کہ مجھے یہی خیال ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس حدیث میں یہی ہے، گٹھلیاں دونوں انگلیوں میں رکھ کر ڈالنا (غرض یہ ہے کہ گٹھلیاں کھجور میں نہیں ملاتے تھے بلکہ جدا رکھتے تھے) پھر پینے کے لئے کچھ آیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پیا اور بعد میں اپنے دائیں طرف جو بیٹھا تھا، اس کو دیا۔ پھر میرے والد نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکے جانور کی باگ تھامی اور عرض کیا کہ ہمارے لئے دعا کیجئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: اے اللہ! ان کی روزی میں برکت دے، ان کو بخش دے اور ان پر رحم کر۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1316]
