الترجمة الإنجليزية
Talhah ibn Nafi' narrated from Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah (peace be upon him) took his hand and led him to his house. Some pieces of bread were brought to him, and the Prophet asked: "Is there any sauce?" They said: "Only some vinegar." He said: "Vinegar is an excellent sauce." Jabir said: "I have loved vinegar since I heard the Prophet say this." Talhah added: "Since I heard this hadith from Jabir, I too have loved vinegar."
الترجمة الأردية
طلحہ بن نافع سے روایت ہے کہانہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اپنے مکان پر لے گئے۔ پھر روٹی کے چند ٹکڑے آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس لائے گئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ سالن نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ نہیں مگر تھوڑا سا سرکہ ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ سرکہ اچھا سالن ہے۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس روز سے مجھے سرکہ سے محبت ہو گئی، جب سے میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے یہ سنا اور طلحہ نے کہا (جو اس حدیث کو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں) جب سے میں نے یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سنی، مجھے بھی سرکہ پسند ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1315]
