الترجمة الإنجليزية
Hudhayfah (may Allah be pleased with him) said: "When we ate with the Messenger of Allah (peace be upon him), we would not put our hands in the food until he started. Once, while we were about to eat, a girl came running as if she were being pushed. The Prophet caught her hand. Then a Bedouin came rushing, and the Prophet caught his hand too. He said: 'Satan gains access to food over which Allah's name is not mentioned. He brought this girl to gain access, and I caught her hand. Then he brought this Bedouin, and I caught his hand. By the One in Whose hand is my soul, Satan's hand was in mine along with the girl's hand.' Then the Prophet said Bismillah and began eating."
الترجمة الأردية
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہجب ہم رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ کھانا کھاتے تو اپنے ہاتھ نہ ڈالتے جب تک آپصلی اللہ علیہ وسلمشروع نہ کرتے اور ہاتھ نہ ڈالتے۔ ایک دفعہ ہم آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ کھانے پر موجود تھے اور ایک لڑکی دوڑتی ہوئی آئی جیسے کوئی اس کو ہانک رہا ہے اور اس نے اپنا ہاتھ کھانے میں ڈالنا چاہا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔ پھر ایک دیہاتی دوڑتا ہوا آیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کا ہاتھ تھام لیا۔ پھر فرمایا کہ شیطان اس کھانے پر قدرت پا لیتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیا جائے اور وہ ایک لڑکی کو اس کھانے پر قدرت حاصل کرنے کو لایا تو میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا، پھر اس دیہاتی کو اسی غرض سے لایا تو میں نے اس کا بھی ہاتھ پکڑ لیا، قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، شیطان کا ہاتھ اس لڑکی کے ہاتھ کے ساتھ میرے ہاتھ میں ہے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے بسم اللہ پڑھ کر کھانا شروع کیا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1296]
