الترجمة الإنجليزية
Sahl ibn Sa'd (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) was told of an Arab woman, and he sent Abu Usayd to propose to her. When the Prophet went to see her, the woman said: "I seek refuge in Allah from you." The Prophet said: "You have protected yourself from me." When the people told her it was the Messenger of Allah, she was remorseful. Sahl then narrated that the Prophet sat with his Companions at the saqifah of Banu Sa'idah and said: "Give us something to drink, O Sahl." Sahl brought out his cup and served them. Later, Umar ibn Abd al-Aziz requested this cup from Sahl, and he gave it to him as a gift.
الترجمة الأردية
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے عرب کی ایک عورت کا ذکر ہوا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ابواسید کو اسے پیغام دینے کا حکم دیا، انہوں نے پیغام دیا، وہ آئی اور بنی ساعدہ کے قلعوں میں اتری، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنکلے اور اس کے پاس تشریف لے گئے، جب وہاں پہنچے تو دیکھا کہ ایک عورت سر جھکائے ہوئے ہے، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس سے بات کی تو وہ بولی کہ میں اللہ تعالیٰ سے تمہاری پناہ مانگتی ہوں۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تو نے مجھ سے اپنے آپ کو بچا لیا (یعنی اب میں تجھ سے کچھ نہیں کہوں گا)۔ لوگوں نے اس سے کہا کہ تو جانتی ہے کہ یہ کون شخص ہیں؟ اس نے کہا کہ نہیں میں نہیں جانتی۔ لوگوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں، ان پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور سلام ہو، وہ تجھ سے نکاح کی بات چیت کرنے کو تشریف لائے تھے۔ وہ بولی کہ میں بدقسمت تھی (جب تو میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے پناہ مانگی۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ منگنی کرنے والے کو عورت کی طرف دیکھنا درست ہے) سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلماس دن آ کر سقیفہ بنی ساعدہ میں اپنے ساتھیوں کے سمیت تشریف فرما ہوئے پھر سہل سے کہا کہ ہمیں پلاؤ۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے یہ پیالا نکالا اور سب کو پلایا۔ ابوحازم نے کہا کہ سیدنا سہل نے وہ پیالا نکالا اور ہم نے بھی (برکت کے لئے) اس میں پیا پھر عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے (اپنے زمانہ خلافت میں) وہ پیالہ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے مانگا تو انہوں نے ہبہ کر دیا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1286]
