الترجمة الإنجليزية
Sa'id ibn Jubayr narrated that Ibn Umar (may Allah be pleased with them both) passed by some Qurayshi youths who had tied up a bird and were shooting at it, agreeing that whoever missed would give his arrows to the bird's owner. When they saw Ibn Umar, they dispersed. He said: "Who did this? Allah's curse be upon whoever did this! The Messenger of Allah (peace be upon him) cursed anyone who uses a living creature as a target."
الترجمة الأردية
سیدنا سعید بن جبیر کہتے ہیں کہسیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما قریش کے چند جوانوں پر گزرے، انہوں نے ایک پرندہ باندھ کر اسے ہدف بنایا ہوا تھا اور اس کو تیر مار رہے تھے اور جس کا پرندہ تھا اس سے یہ معاہدہ تھا کہ جو تیر نشانے پر نہ لگے اس تیر کو وہ لے لے۔ جب ان لوگوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو الگ ہو گئے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ یہ کس نے کیا ہے؟ جس نے یہ کیا ہے اس پر اللہ کی لعنت ہو۔ بیشک رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے کسی جاندار چیز کو نشانہ بنانے والے پر لعنت کی ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1248]
