الترجمة الإنجليزية
Sa'id ibn Jubayr narrated that Abdullah ibn Mughaffal (may Allah be pleased with him) saw a man near him flicking pebbles. He forbade him and said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) forbade flicking pebbles and said: 'It does not catch game nor kill an enemy, but it breaks teeth and puts out eyes.'" When he saw the man flicking pebbles again, he said: "I told you the hadith of the Messenger of Allah (peace be upon him) and you continue? I will never speak to you again."
الترجمة الأردية
سیدنا سعید بن جبیر سے روایت ہے کہسیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے اپنے پاس ایک آدمی کو کنکریاں پھینکتے ہوئے دیکھا تو اسے منع کیا اور کہا کہ بیشک رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے کنکریاں پھینکنے سے منع کیا ہے اور ارشاد فرمایا ہے کہ بیشک اس سے نہ شکار ہوتا ہے، نہ دشمن مرتا ہے بلکہ (جب کسی کے لگتی ہے تو) دانت ٹوٹ جاتا ہے یا آنکھ پھوٹ جاتی ہے۔ راوی نے کہا کہ پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس کو کنکریاں پھینکتے ہوئے دیکھا تو کہا کہ میں نے تجھ سے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی حدیث بیان کی کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس سے منع فرمایا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ تو پھر کنکریاں پھینکے جاتا ہے، اب میں تجھ سے کبھی کلام نہ کروں گا۔ (خذف کنکری یا گٹھلی یا ان کے مانند کوئی اور چیز دو انگلیوں کے درمیان میں رکھ کر یا انگلی اور انگوٹھے کے درمیان میں رکھ کر مارنے کو کہتے ہیں)[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1246]
